سیمی راحیل کا ایوارڈ شوز کی شفافیت پر سوال

سیمی راحیل نے ایوارڈ شوز کو غیر منصفانہ قرار دیا، کہا کہ ووٹنگ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے ایوارڈ شوز کی شفافیت پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان میں انتخابات کے نتائج شفاف نہیں ہوتے تو ایوارڈ شوز کی ووٹنگ پر کیسے بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟ سیمی راحیل نے مزید کہا کہ امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی ووٹنگ کا عمل متاثر ہوتا ہے، اس لیے ایوارڈز کی ووٹنگ حقیقی نہیں مانی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہر چینل نے اپنی پسند کے مطابق ایوارڈز کا نظام بنا رکھا ہے اور ان میں تعصب کی بنیاد پر ایوارڈز تقسیم کیے جاتے ہیں۔ سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ ان ایوارڈز میں نہ میرٹ ہوتا ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ انصاف کیا جاتا ہے، بلکہ بعض اوقات غیر مستحق افراد کو بھی اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں