پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این سروسز کیلئے لائسنسنگ شروع کر دی، پانچ کمپنیوں کو لائسنس جاری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروسز کے لائسنسنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کے لیے پانچ سے زائد مختلف کمپنیوں کو کلاس لائسنس فراہم کیے ہیں۔ یہ کمپنیاں اب قانونی و مجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی جبکہ صارفین بھی رجسٹریشن کے ذریعے ان سے براہ راست سروس حاصل کر سکیں گے۔
اس اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ یہ فیصلہ صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔















