سلمیٰ حسن نے اظفر سے اختلافات کے بیٹی پر اثرات بتائے

سلمیٰ حسن نے اظفر سے اختلافات کے باعث بیٹی فاطمہ کی جذباتی صحت پر اثرات کا انکشاف کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور سابق شوہر اظفر علی کے درمیان اختلافات نے ان کی بیٹی فاطمہ کی جذباتی صحت پر گہرا اثر ڈالا۔

سلمیٰ نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ جب ان کی بیٹی فاطمہ صرف آٹھ ماہ کی تھی، تو ان کے اور اظفر کے درمیان مسائل شروع ہوگئے تھے۔ اس دوران فاطمہ عجیب حرکات کرنے لگی، جیسے زمین پر لیٹ جانا، جسم سخت کرنا، قے کرنا اور سانس روک لینا۔

سلمیٰ نے بتایا کہ انہوں نے کئی ماہرین نفسیات سے رجوع کیا۔ ایک خاتون ماہر نفسیات نے انکشاف کیا کہ اصل مسئلہ سلمیٰ کا تھا، اور فاطمہ ان کے جذبات کو محسوس کرتے ہوئے اپنا ردعمل ظاہر کر رہی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تھراپی کے بعد حالات بہتر ہونے لگے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے ہمیشہ مضبوط ماں کی مثال بنی رہیں گی اور فاطمہ کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ سلمیٰ حسن اور اظفر علی نے 2001 میں شادی کی تھی اور 2012 میں طلاق ہوگئی تھی۔ بعد ازاں اظفر نے اداکارہ نوین وقار سے شادی کرلی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں