قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش، اپوزیشن کا شدید احتجاج

27 ویں آئینی ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا شدید احتجاج۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ سے منظور شدہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل کی تحریک پیش کی اور اپنی تقریر کے دوران اپوزیشن نے نعرے بازی کی۔

وزیر قانون نے ایوان کو بتایا کہ آئینی ترمیم مشاورت سے کی جاتی ہے اور اس بار آئینی عدالت کے قیام کی بجائے آئینی بنچز کے قیام پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سوموٹو کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے اور جوڈیشل کمیشن کو ججز کے تبادلے کا اختیار دیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں کہا کہ آج جمہوریت کے لیے سوگ کا دن ہے اور آئین میں ترمیم کرتے ہوئے عوام کی امیدوں کو توڑا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے ممبران کو ہدایت دی کہ وہ ترمیم کے خلاف ووٹ دیں۔

دیگر متعلقہ خبریں