پنجاب میں کم از کم اجرت کے نفاذ کے لیے مہم کا آغاز، 1330 فیکٹریوں کا معائنہ

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کم از کم اجرت کے نفاذ کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت 1,330 فیکٹریوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس میں فیکٹریوں اور ورکشاپس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ندیم اختر نے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت مزدوروں کو منصفانہ اجرت اور محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے وزیر محنت کی ہدایت پر اب تک 1,330 فیکٹریوں کا معائنہ کیا ہے، جن میں سے 707 فیکٹریاں لیبر قوانین کی پاسداری کر رہی ہیں جبکہ 623 فیکٹریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

ندیم اختر نے کہا کہ محکمہ محنت کی کوشش ہے کہ آجروں کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اس مقصد کے لیے فیکٹریوں کے معائنے جاری رہیں گے اور عوامی بیداری کی سرگرمیاں بھی شروع کی جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں