ٹرمپ کا سی این این کی فروخت پر زور، وارنر برادرز ڈسکوری ڈیل پر تنقید

ٹرمپ نے سی این این کی فروخت کا مطالبہ کرتے ہوئے وارنر برادرز ڈسکوری ڈیل پر تنقید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارنر برادرز ڈسکوری کی خریداری کے عمل میں سی این این کو نئے مالکان کے حوالے کیا جائے یا فروخت کر دیا جائے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی این این کی ریٹنگز اتنی کم ہیں کہ گنی بھی نہیں جاتیں، لہذا اسے فوراً فروخت کرنا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف آواز اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔

ٹرمپ نے الزام لگایا کہ سی این این کا موجودہ انتظام غیر جانبدار نہیں ہے اور اسے اسی ٹیم کے ساتھ چلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کم ریٹنگز کے باعث چینل قابلِ اعتماد نہیں رہا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس ڈیل کی حکومتی منظوری میں کردار ادا کریں گے، حالانکہ یہ اختیار امریکی محکمۂ انصاف کے پاس ہوتا ہے۔ دونوں کمپنیاں وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں تاکہ انہیں اپنی بولی کے حق میں کیا جا سکے۔

ٹرمپ کے سی این این کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور وہ اکثر اسے ‘فیک نیوز’ کہتے ہیں۔ سی این این نے تاحال ٹرمپ کے تازہ بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں