طالبان نے افغانستان میں موسیقی کے آلات جلا دیے

طالبان نے میدان وردک میں موسیقی کے آلات ضبط کر کے جلا دیے، ان کو غیر اسلامی سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) طالبان نے افغانستان کے صوبہ میدان وردک میں بازاروں سے درجنوں موسیقی کے آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے ہیں۔ طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مطابق یہ آلات اور حقے شرعی احکامات کے تحت جلا دیے گئے۔

طالبان نے بتایا کہ ضبط کیے گئے آلات میں ڈھولک، طبلے، رُباب، پیانو، ایم پی تھری پلیئرز اور ٹیپ ریکارڈرز شامل تھے جبکہ 15 حقے بھی نذر آتش کیے گئے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ یہ آلات غیر اسلامی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے استعمال ہو رہے تھے اور ان کو ضبط کر کے ضائع کرنا ان کی پالیسی کا حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں