غزہ میں دو ماہ کی جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کے مسائل جوں کے توں ہیں، اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری۔
غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غزہ میں جنگ بندی کو دو ماہ مکمل ہو چکے ہیں، لیکن فلسطینیوں کے مسائل ابھی تک حل نہیں ہوئے۔
اس دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے 738 مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جس کے نتیجے میں چوبیس گھنٹے کے اندر مزید تین معصوم فلسطینی شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی حملوں سے 379 فلسطینی شہید اور ایک ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔
شہدا کی مجموعی تعداد 70 ہزار 366 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 71 ہزار 64 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ بے گھر افراد کے لیے طوفان بائرن کے نتیجے میں سیلاب اور شدید موسمی خطرات کا سامنا ہے۔
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 764 غیر قانونی ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری بھی دے دی ہے۔












