بابا وانگا کی 2026 کے لیے اہم پیشگوئیاں سامنے آگئی

بابا وانگا کی 2026 کے لیے پیشگوئیاں قدرتی آفات، عالمی تنازعات اور مصنوعی ذہانت کے غلبے پر مشتمل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بلغاریہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کی جانب سے 2026 کے لیے کی گئی پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں، جن میں قدرتی آفات، عالمی تنازعات، دوسری تہذیبوں سے رابطہ اور مصنوعی ذہانت کے غلبے کا ذکر ہے۔

بابا وانگا، جو 1911 میں پیدا ہوئیں اور 1996 میں وفات پاگئیں، نے اپنی زندگی میں متعدد تاریخی واقعات کی پیشگوئیاں کیں۔ ان کی پرورش رومانیہ میں ہوئی جہاں وہ 12 سال کی عمر میں مٹی کے طوفان کی وجہ سے نابینا ہوگئیں۔

2026 کے لیے انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ قدرتی آفات بڑے پیمانے پر زلزلے اور آتش فشاں پھٹنے کی صورت میں زمین کے 7 سے 8 فیصد حصے کو متاثر کرسکتی ہیں، جبکہ عالمی سطح پر تنازعات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، خاص طور پر چین، روس اور امریکا کے درمیان۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 2026 میں انسانوں کا پہلی بار دوسری مخلوق یا تہذیبوں سے رابطہ ہوسکتا ہے، جبکہ عالمی معیشت کے لیے یہ سال انتہائی مشکل ہوسکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے حوالے سے، بابا وانگا کا کہنا ہے کہ 2026 میں یہ دنیا کے اہم شعبوں پر غلبہ حاصل کرلے گی، جس سے ملازمتوں میں رکاوٹ اور سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں