فلوریڈا ہائی وے پر طیارہ کار سے ٹکرایا، ویڈیو وائرل

فلوریڈا میں ہائی وے پر طیارہ کار سے ٹکرایا، حادثہ کی ویڈیو وائرل، خاتون ڈرائیور زخمی، تحقیقات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

فلوریڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فلوریڈا میں ایک چھوٹے طیارے نے ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک کار سے ٹکر مار دی، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ طیارہ ایک ٹویوٹا کیمری پر جاگرا، جس سے کار کی 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہوئیں اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ طیارے میں سوار دونوں افراد محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا اور ایمرجنسی ٹیموں نے کئی گھنٹے ملبہ ہٹانے کی کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق طیارے کے انجن کی خرابی کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

چند گھنٹے قبل فلوریڈا میں ہی ایک اور چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران ڈی لینڈ ہائی اسکول کے قریب گر گیا، جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں