اقوام متحدہ میں نیا دنیا کا نقشہ منظور، امریکی مخالفت کے باوجود قرارداد منظور

اقوام متحدہ نے دنیا کے نئے نقشے کی قرارداد منظور کرلی۔ اس میں افریقہ اور جنوبی امریکا کے اصل رقبے کی عکاسی کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اقوام متحدہ کا نیا دنیا کا نقشہ منظور، امریکی مخالفت کے باوجود قرارداد منظور

نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دنیا کے نقشے میں تبدیلی کی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 164 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ امریکا نے مخالفت کی۔

نئے نقشے میں افریقہ، لاطینی امریکا اور جنوبی ایشیا کے حقیقی رقبے کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس قرارداد کو ‘مساوی زمین’ (Equal Earth) نقشہ کے تحت منظور کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے رکن ممالک کو مرکیٹر پروجیکشن کی بجائے نئے نقشے کے استعمال کی ترغیب دی ہے۔ فرانس نے اس قرارداد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

نقشے کی تبدیلی سے تعلیم اور عوامی تصورات پر اثر پڑے گا۔ ٹوگو کے وزیر خارجہ نے کہا کہ نقشے جغرافیہ سے زیادہ تعلیمی اہمیت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ مرکیٹر نقشہ 1569 میں تیار ہوا تھا، جس میں شمالی علاقے بڑے اور خط استوا کے قریب علاقے چھوٹے دکھائی دیتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں