انڈونیشیا میں آتش فشاں کے پھٹنے سے پروازیں منسوخ اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ قدرتی آفات ادارے نے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔
جکارتہ: (رائیٹ ناؤنیوز) انڈونیشیا کے آناک کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے سے جکارتہ کے مرکزی ائیرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ لاوے اور راکھ کے بادلوں کی وجہ سے جکارتہ کا Soekarno-Hatta انٹرنیشنل ائیرپورٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
اس واقعے کے باعث 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ آنکھوں میں جلن اور نظام تنفس کے مسائل بھی رپورٹ کیے گئے ہیں۔
انڈونیشیا کے قدرتی آفات کے ادارے بی این پی بی نے عوام سے پرسکون رہنے کی درخواست کی ہے۔ ادارے کے ترجمان نے مشورہ دیا ہے کہ فیس ماسک پہنیں، آنکھوں کی حفاظت کریں، اور باہر کی سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔
یہ آتش فشاں جمعے کو رات گئے پھٹا تھا اور راکھ کے بادل جاوا کی سمت 20 ہزار جبکہ سماٹرا اور Banten کی جانب 50 ہزار فٹ تک بلند ہوئے۔ فی الحال کسی سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ آناک کراکاٹوا 1920 کی دہائی میں کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد نمودار ہوا تھا۔ 2018 میں اس کے پھٹنے سے سونامی آیا اور 400 سے زائد افراد جاوا اور سماٹرا کے ساحلوں پر ہلاک ہوئے۔















