پی آئی اے کا 10 سال پرانا یونیفارم تبدیل کرنے کا اعلان

پی آئی اے نے اپنے عملے کے 10 سال پرانے یونیفارم کو نئے ثقافتی اور جدید ڈیزائن کے ساتھ تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے نے یونیفارم میں تبدیلی کا اعلان کیا، ثقافتی میراث کی عکاسی ہوگی

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنے عملے کے 10 سال پرانے یونیفارم کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایئر لائن کی انتظامیہ نے انسٹاگرام پر کیا۔

نئے یونیفارم کو پاکستان کے مشہور تخلیقی اذہان نے تیار کیا ہے جو جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔ یہ تبدیلی پی آئی اے کی نجکاری کے بعد کی جا رہی ہے۔

پی آئی اے کے مطابق یہ نیا یونیفارم پاکستان کی ثقافتی میراث اور جدیدیت کا امتزاج ہوگا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پی آئی اے نے یونیفارم تبدیل کیا ہو۔

یاد رہے کہ پی آئی اے نے عالمی معیار کی بحالی کے لئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ حال ہی میں لندن کے لئے پروازوں میں اضافے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا قیام 1946 میں ہوا اور اس کا نام 1955 میں رکھا گیا۔ اس ایئر لائن نے مختلف ادوار میں یونیفارم تبدیل کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں