اسحاق ڈار کا نیپال سفارتخانے کا دورہ، سیلاب متاثرین سے یکجہتی

اسحاق ڈار نے نیپال کے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی طرف سے امداد کی پیشکش کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسحاق ڈار کا نیپال سفارتخانے کا دورہ، سیلاب متاثرین سے یکجہتی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیپال میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

اسحاق ڈار نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی خطے کے ممالک کو غیر متناسب طور پر متاثر کر رہی ہے۔ انسانی جانوں، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے نیپال کی امدادی اور بحالی کی کوششوں کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ نیپال میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی افراد ہلاک اور بے گھر ہو چکے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں