پاکستان میں اگست 2026 میں 4 ہزار 761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جن میں آئی ٹی سیکٹر سب سے آگے رہا۔ 134 غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھی ملک میں سرمایہ کاری کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اگست 2026 میں 4 ہزار 761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں، جس کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 765 ہوگئی۔
ایس ای سی پی کے مطابق 99.9 فیصد رجسٹریشن آن لائن مکمل ہوئی، جبکہ 3 غیرملکی کمپنیاں بھی ملک میں آئیں۔ آئی ٹی سیکٹر میں 872 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں، جو سب سے زیادہ ہیں۔
اگست میں 2 ہزار 762 پرائیویٹ اور ایک ہزار 846 سنگل ممبر کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 547 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد میں 843 اور سندھ میں 702 کمپنیاں شامل ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں 407، گلگت بلتستان میں 151 اور بلوچستان میں 111 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ 134 غیرملکی سرمایہ کاروں نے نئی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی، جن میں 106 چینی سرمایہ کار شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمپنی رجسٹریشن میں اضافہ کاروباری اعتماد اور ڈیجیٹل تبدیلی کا نتیجہ ہے، جو ملک کی معیشت کے لیے مثبت ہے۔












