انگلینڈ میں کرکٹر کا 100 کلومیٹر دوڑ کر گیند کرانے کا عالمی ریکارڈ

سام بوڈوانو نے 100 کلومیٹر دوڑ کر گیند کرائی، جس کا مقصد عالمی ریکارڈ بنانا اور فلاحی ادارے کے لیے 6 ہزار پاؤنڈ جمع کرنا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انگلینڈ میں کرکٹر کا 100 کلومیٹر دوڑ کر گیند کرانے کا عالمی ریکارڈ، گنیز میں شامل ہونے کی تیاری

لندن: (رائیٹ ناؤنیوز) انگلینڈ کے کلب کرکٹر سام بوڈوانو نے 100 کلومیٹر دوڑ کر گیند کرائی۔ انہوں نے لارڈز اسٹیڈیم سے دوڑ کا آغاز کیا اور سرے میں گیند کرائی۔

کرکٹر سام نے 62 میل کا فاصلہ 14 گھنٹے 6 منٹ میں مکمل کیا۔ 30 اگست کو گیند کرائی اور گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کی کوشش کی۔

اس دوڑ کا مقصد عالمی ریکارڈ کے ساتھ فلاحی ادارے کے لیے 6 ہزار پاؤنڈ اکٹھا کرنا تھا۔ گیند کرانے کے بعد بھی کرکٹ میچ مکمل کیا۔

یاد رہے کہ سام 7 سال کی عمر سے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دوڑ کے دوران گیند تھامنا مشکل محسوس ہوا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کا عمل شروع کیا ہے۔ سابقہ ریکارڈ 15 میل دوڑ کا تھا، جو اگست 2024 میں قائم ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں