یاسین ملک ڈیتھ سیل میں ملاقات سے محروم ہیں۔ مشعال ملک

مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور فیملی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور ان کی فیملی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

مشعال ملک نے وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم جاری ہے اور حریت قیادت تہاڑ جیل میں قید ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دس لاکھ سے زائد بھارتی فوج کشمیر میں موجود ہے اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ مشعال ملک نے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے اور ان کی فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

دیگر متعلقہ خبریں