پنجاب حکومت نے چین کے ساتھ زرعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور کسانوں کو 250 ارب روپے کے قرضے جاری کیے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے چین کے ساتھ زرعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور کسانوں کو 250 ارب روپے کے قرضے جاری کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں زرعی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ کھاد کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
پنجاب حکومت نے زرعی ترقی کے لئے چین کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 250 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 105 ارب روپے ساؤتھ ریجن میں فراہم کیے گئے۔ کسان کارڈ کے ذریعے کھاد کی خریداری اور جدید زرعی مشینری کی فراہمی کو بھی فروغ دیا گیا ہے۔
پنجاب کے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے 110 ارب روپے کی کھادیں فراہم کی گئیں اور 25 ارب روپے کی مالیت کے 30 ہزار گرین ٹریکٹرز دیے گئے۔ چین کے ساتھ ایگری تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تین معاہدے کیے گئے ہیں۔















