اکشے کھنہ کا فلم دھریندر میں بے ساختہ ڈانس وائرل

اکشے کھنہ کا بے ساختہ ڈانس فلم ‘دھریندر’ کے سین میں وائرل، سوشل میڈیا پر چرچے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ فلم ‘دھریندر’ کے ایک سین میں اکشے کھنہ کا بے ساختہ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اکشے کھنہ نے رحمان ڈکیت کا کردار نبھاتے ہوئے مقامی رقص پیش کیا۔

یہ منظر اس وقت وائرل ہوا جب اکشے کھنہ گاڑی سے اتر کر ہجوم کو سلام کرتے ہیں اور بغیر کسی منصوبہ بندی کے روایتی رقص شروع کردیتے ہیں۔ فلم میں اکشے کے ساتھی اداکار دانش پانڈور نے بتایا کہ یہ ڈانس پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔

دانش، جو عزیر بلوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں، نے کہا کہ اکشے نے ڈائریکٹر آدیتیہ دھر سے پوچھا کہ کیا وہ رقص کرسکتے ہیں، جس پر ڈائریکٹر نے کہا، ‘جو دل کرے کرو!’ اس کے بعد اکشے نے خود سے رقص شروع کیا۔

فلم ‘دھریندر’ ایک جاسوسی اور ایکشن تھرلر ہے۔ اس کے انٹری سین میں استعمال شدہ موسیقی کا نام FA9LA ہے، جو بحرین کے ہپ ہاپ آرٹسٹ فلپراچی نے گایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں