ایران میں امریکی حملے کے بعد، ایران نے اردن اور بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی کارروائی کی، جس میں کئی امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران میں امریکی فوج نے شادی کی تقریب پر حملہ کیا، جس میں چار افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایران کے مطابق امریکی حملے میں ساحلی شہر بندر عباس، قشم جزیرہ، اور سیرک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فضائیہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو نشانہ بنایا۔
امریکی حکام نے کہا کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملوں کو شدید ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اردن اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی جوابی کارروائی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے، اور علاقائی استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔















