گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان و خیبرپختونخوا میں الرٹ

این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کیا ہے، بارشوں سے اچانک سیلاب کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان و خیبرپختونخوا میں الرٹ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بارشوں اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث علاقے حساس قرار دیے گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق غذر، ہنزہ، نگر، شگر، گلگت، روندو، دیامر، استور، سکردو اور وادی نیلم میں اچانک سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔ ادارے نے ان علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے ان علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ این ڈی ایم اے نے شہریوں کو گلیشیئرز سے آنے والے دریاؤں، ندی نالوں اور خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام کو سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں