فلسطینی بچی ہند رجب کی کہانی پر مبنی فلم ‘دی وائس آف ہند رجب’ گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی۔
غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فلسطینی بچی ہند رجب کی کہانی پر مبنی فلم ‘دی وائس آف ہند رجب’ کو گولڈن گلوب ایوارڈ کی بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ یہ فلم پانچ سالہ ہند رجب کی دل دہلا دینے والے آخری لمحات کو بیان کرتی ہے۔
29 جنوری 2024 کو ہند رجب اپنے اہل خانہ کے ساتھ غزہ میں نقل مکانی کر رہی تھی جب ان کی کار پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا۔ ہند نے ہلال احمر کے رضاکاروں کو مدد کے لیے فون کیا لیکن مدد پہنچنے سے پہلے وہ شہید ہوگئی۔
یہ فلم وینس فلم فیسٹیول میں Silver Lion جیوری ایوارڈ جیت چکی ہے اور اسے 23 منٹ کا اسٹینڈنگ اوویشن بھی ملا تھا۔















