سات سال شوہر لاپتہ رہنے پر خاتون آزاد ہے۔ سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ سات سال شوہر کے بارے میں پتہ نہ چلے تو خاتون آزاد ہو جاتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی خاتون سات سال تک شوہر کے بارے میں نہیں جانتی تو وہ آزاد ہو جاتی ہے۔

جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو 14 سال سے لاپتا شہری کی بازیابی کے لئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاپتا شہری کی اہلیہ کو طلب کیا اور پوچھا کہ کیا وہ اتنے طویل عرصے کے باوجود درخواست کی پیروی میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

درخواستگزار کے وکیل سید ندیم الحق نے بتایا کہ عبد الرحمان کی کلفٹن میں دوپٹوں کی دکان تھی اور وہ 28 نومبر 2011 کو لاپتہ ہوئے۔ لاپتا شخص کی گمشدگی کی ایف آئی آر 2017 میں درج کی گئی تھی۔

عدالت نے پوچھا کہ اتنی انکوائریوں اور جے آئی ٹی کے باوجود کیا ہوا۔ جسٹس لاکھو نے دریافت کیا کہ لاپتا شہری کے کتنے بچے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ تین بچے ہیں اور ان کی اہلیہ نے درخواست دائر کی ہے۔

عدالت نے کہا کہ 7 سال شوہر کے بارے میں پتہ نہ چلے تو خاتون آزاد ہو جاتی ہے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں