گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹیج پر باتیں کرتی ہے اور اتر کر منتیں کرتی ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی اسٹیج پر باتیں کرتی ہے اور اسٹیج سے اتر کر منتیں کرتی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے، ہمارے صوبے میں بھی سی ٹی ڈی کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلے ریاست پھر سیاست ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی نے ذوالفقار بھٹو کا کیس عدالت میں لڑا ہے۔ صوبائی حکومت کو وفاق کی حمایت کرنی چاہیے اور صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، دہشت گردوں سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں جو ملکی آئین کو نہیں مانتے؟ امن خراب کرنے والے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ صرف نعرے لگاتے ہیں، انہیں انقلاب کے لیے قربانیاں دینا پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو امن و امان پر سنجیدگی سے توجہ دینی ہوگی۔














