ٹرمپ نے ایران کو ناکام ریاست قرار دیا، کہا کہ وہاں کی مہنگائی کی شرح 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس اب کوئی بحریہ، فضائیہ یا کرنسی باقی نہیں رہی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران اپنی فوج اور پولیس کے اہلکاروں کو تنخواہیں ادا کرنے کے قابل نہیں رہا۔
ایران میں مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی مؤثر نمائندگی کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے خلیجی ممالک کو دشمنوں کے منصوبوں سے خبردار کرتے ہوئے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔















