فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، دفاعی تعاون پر اہم ملاقاتیں متوقع

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کے دورے پر، دفاعی تعاون اور سٹریٹجک تعلقات میں پیش رفت متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ دورہ، دفاعی تعاون میں مضبوطی کا امکان

راولپنڈی: (رائیٹ ناؤنیوز) فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے اس دورے کو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی و سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترکیہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دورہ ترکیہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی رابطے بھی جاری ہیں۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور سٹریٹجک تعلقات ہیں۔ دفاعی شعبے میں بھی دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے، جس میں مزید پیش رفت کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ پیش رفت میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں