پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت استنبول میں پہلا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام شرکت کریں گے۔ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر غور ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مکہ دفاعی معاہدے کا پہلا اجلاس استنبول میں، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی شرکت

استنبول: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے حکام شریک ہوں گے۔

ترک وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ اس اجلاس میں ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان، ترک وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بایراکتار اوغلو بھی شامل ہوں گے۔ یہ اجلاس مکہ دفاعی معاہدے کے تحت منعقد ہو رہا ہے۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق اجلاس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی صلاحیت مضبوط کرنے پر غور ہوگا۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام مشترکہ دفاعی پیداوار بڑھانے پر بات کریں گے۔

اس اجلاس میں ٹیکنالوجی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ مکہ دفاعی معاہدے پر تینوں ممالک نے 7 اگست کو دستخط کیے تھے۔

واضح رہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کی اہم کوشش ہے۔ یہ معاہدہ علاقائی استحکام کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں