پولیس رپورٹ میں میر رضا کی موت گولی لگنے سے ہوئی، خودکشی کا امکان نہیں۔ جبران ناصر نے اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) میر رضا کیس میں دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ تمام شواہد خودکشی سے مطابقت نہیں رکھتے، قبر کشائی کے بعد رپورٹ مرتب ہوئی۔
ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ مفاد عامہ کے تحت رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم رپورٹ کا جائزہ لے کر تحقیقات کو آگے بڑھائے گی۔
تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ گولی لگنا ہے، فارنزک اور کیمیکل تجزیات بھی شامل ہیں۔
وکیل جبران ناصر نے مطالبہ کیا کہ ڈی آئی جی ایسٹ سمیت دیگر افسران کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے تفتیش کی نگرانی کی اپیل کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ میر رضا کے اہلخانہ کو بتائے بغیر جوڈیشل کمیشن بنایا گیا، تحقیقات کے ٹی او آرز بھی عوام کے سامنے نہیں لائے گئے۔














