عمران خان کی ہسپتال منتقلی میں تاخیر، توہین عدالت کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی ہسپتال منتقلی میں تاخیر، توہین عدالت کی درخواست مسترد

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے درخواست دائر کی تھی کہ عمران خان کی طبی حالت خراب ہو رہی ہے۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست داخل کی گئی۔ انہوں نے درخواست کی تھی کہ اس معاملے پر فوری سماعت کی جائے۔

سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عمران خان کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ان کے طبی معائنے کے لئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی کہا تھا۔

درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ رجسٹرار آفس نے پہلی درخواست مسترد کر دی۔ انہوں نے دوبارہ عدالت سے رجوع کر کے استدعا کی کہ عمران خان کی طبی حالت کے پیش نظر جلد سماعت کی جائے۔

یاد رہے کہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس 16 ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر ہے۔ توہین عدالت کی درخواست کی سماعت بھی اسی دن ہو گی۔

دیگر متعلقہ خبریں