آزاد کشمیر میں آج سے مرحلہ وار انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان

آزادکشمیر میں انٹرنیٹ مرحلہ وار بحال، تاہم راولاکوٹ اور سدھنوتی میں معطلی برقرار رہے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزادکشمیر میں انٹرنیٹ بحالی کا آغاز، چند اضلاع میں سروس معطل

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے آج سے وادی میں مرحلہ وار انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مظفرآباد ڈویژن کے ضلع نیلم اور حویلی کہوٹہ میں انٹرنیٹ مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔

محکمہ کے مطابق میرپور اور بھمبر میں ڈی ایس ایل سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم، جہلم ویلی، باغ، دھیرکوٹ اور کوٹلی میں صرف تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے ڈی ایس ایل سروس دستیاب ہوگی۔

تعلیمی اداروں اور بینکوں کو وائٹ لسٹڈ ڈی ایس ایل کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ ان اداروں کے سربراہان کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ انٹرنیٹ قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔

پونچھ ڈویژن کے راولاکوٹ اور سدھنوتی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل رہے گی۔ یہ بندش قومی سلامتی کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے انٹرنیٹ سروس آئندہ 2 روز میں مکمل بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں