برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے یوکرین کے کیف میں گٹار بجا کر لوگوں کی توجہ حاصل کی اور برطانیہ کی حمایت کا عزم دہرایا۔
کیف: (رائیٹ ناؤ نیوز) برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے یوکرین کے دورے کے دوران جنگ زدہ کیف میں گٹار بجا کر لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ یوکرین کے یوم آزادی پر انہوں نے اتحادی ممالک کے اجلاس میں شرکت کی اور برطانیہ کی حمایت کا عزم دہرایا۔ یہ ان کا وزیراعظم بننے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔
دورے کے دوران اینڈی برنہم نے ایک یوکرینی فوجی کے ساتھ ساؤنڈ پروف وین میں گٹار پر دھنیں بجائیں۔ انہوں نے برطانوی راک بینڈ دی اسمتھز کی دھن بجا کر کہا کہ موسیقی فرنٹ لائن کے لوگوں کے حوصلے بلند کرتی ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کیف کے تباہ شدہ شاپنگ سینٹر کا دورہ بھی کیا، جو روسی حملے سے متاثر ہوا تھا۔ وہاں انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں۔
برطانوی وزیراعظم نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات میں برطانیہ کی یوکرین کے دفاع کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ دوسری جانب کریملن نے برطانیہ پر یوکرین کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا الزام لگایا۔
یاد رہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ میں برطانیہ کا کردار اہم رہا ہے۔ برطانیہ نے یوکرین کو کئی مواقع پر عسکری مدد فراہم کی ہے۔















