ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے، جوابی کارروائی میں میزائل ناکام بنائے گئے۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران نے لارک جزیرے پر امریکی حملے کے بعد اردن میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغ دیے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق کنگ حسین اور الازرق کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی امریکی حملے کا جواب ہے۔
امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر میزائل فضا میں ہی روک لیے گئے۔ امریکی حکام نے بتایا کہ اردن میں موجود دفاعی نظام نے میزائل ناکام بنائے۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی فورسز نے لارک جزیرے پر ایرانی راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ لانچرز آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی حملے میں متعدد اہلکاروں کے شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم شہادتوں کی حتمی تعداد تاحال سامنے نہیں آئی۔















