بابا بلھے شاہؒ کے عرس کی تقریبات مکمل، عقیدت مندوں کا جوش و خروش

حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس کی تقریبات آج اختتام پذیر، ملک بھر سے عقیدت مند دربار پر حاضری دے رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بابا بلھے شاہؒ کے عرس کی تقریبات مکمل، عقیدت مندوں کا جوش و خروش

قصور: (رائیٹ ناؤ نیوز) حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تقریبات آج اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔ ملک بھر سے عقیدت مند دربار پر حاضری دے رہے ہیں۔

عرس کے آخری دن زائرین کی بڑی تعداد دربار بابا بلھے شاہؒ پہنچ گئی۔ شہر میں عقیدتی ماحول ہے اور زائرین میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

آج مقامی تعطیل کے باعث زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے عقیدت مند فاتحہ خوانی اور دعاؤں میں مشغول ہیں۔

عرس کی تقریبات کے آخری روز سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے تاکہ امن و امان برقرار رہے۔

واضح رہے کہ بابا بلھے شاہؒ صوفی شاعر اور فلسفی تھے، جن کی تعلیمات آج بھی لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں