اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر فیملی اور وکلاء کی ملاقات میں رکاوٹ، بیرسٹر گوہر کا بیان۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بیرسٹر گوہر نے داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ ملاقات کے لئے آتے ہیں اور یہ ہمارا حق ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر فیملی اور وکلاء کی ملاقات ہونی تھی، مگر آج بھی رکاوٹ کا سامنا ہے۔
ملک مزید انتشار اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سیاست میں اختلاف ہو سکتا ہے، دشمنی نہیں۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ملک میں امن ہو اور ٹینشن ختم ہو۔
بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں مگر ہمارے بس میں نہیں۔ جب بانی اور بشری بی بی سے ملاقاتیں ہوں گی تو حالات بہتر ہو جائیں گے۔ فیملی کی ملاقاتوں پر سیاست نہیں کرنی چاہئے اور وکلاء کو بھی ملنے دینا چاہئے۔
اسپیکر صاحب نے ملاقات کا کہا ہے اور ہمیشہ اچھا کردار ادا کیا ہے۔ بانی کی تحریر کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کو بات کرنے کا اختیار ہے۔ میں نے بانی کو پہلے اور موجودہ حالات کے بارے میں بریف کیا تھا۔
لفظ کشیدگی سیاست سے ختم ہونا چاہئے۔ ادارے اور پارلیمنٹ موجود ہیں اور عوام رہنماؤں کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ہم نے بڑی کوشش کی کہ سسٹم میں رہ کر تبدیلی لائیں۔















