باہوبلی کے ڈائریکٹر ایشان شکلا نے اینی میٹڈ مناظر کی مشابہت پر وضاحت دی، فلم کی ریلیز 2027 میں متوقع ہے۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) باہوبلی فلم کے ڈائریکٹر ایشان شکلا نے فلم کے اینی میٹڈ مناظر کو کنگ فو پانڈا سے مشابہ قرار دینے کے دعووں پر وضاحت پیش کی ہے۔
باہو بلی: دی ایپک کے ٹیزر کے بعد کچھ لوگوں نے فلم کے ایک لڑائی والے منظر کو کنگ فو پانڈا کے بعض مناظر سے مشابہہ قرار دیا تھا۔ ایشان شکلا نے ریڈٹ پر ایک سوال و جواب سیشن میں کہا کہ انہوں نے کنگ فو پانڈا نہیں دیکھی، لیکن وہ مشابہت سے آگاہ ہیں۔
شکلا نے کہا کہ یہ مشابہت فضائی لڑائی اور اُڑتے ہوئے ملبے کی وجہ سے ہو سکتی ہے، مگر ہماری کہانی میں یہ ملبہ ایک خاص معنی رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسپائیڈر ورز اور آرکین جیسی کامیاب اینیمیشن فلموں کے پیچھے کام کرنے والی ٹیم نے بھی باہو بلی: دی اٹرنل پر کام کیا ہے۔
باہو بلی: دی اٹرنل کی کہانی مہندر باہوبلی کی موت کے بعد کے واقعات پر مبنی ہے اور اس کی ریلیز 2027 میں متوقع ہے۔















