پنجاب اسمبلی نے ایمرجنسی سروسز ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی، جس کا مقصد انتظامی بہتری ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اسمبلی نے پنجاب ایمرجنسی سروس (ترمیمی) ایکٹ 2025 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ اس ترمیم کے تحت پنجاب ایمرجنسی کونسل کے وائس چیئرمین کے محکموں میں تبدیلی کی گئی ہے، جس میں وزیر قانون کی بجائے وزیر ایمرجنسی سروس کو وائس چیئرمین تعینات کرنے کی تجویز شامل ہے۔
یہ ترمیم سیکشن 6 کی شق (aa) میں کی گئی ہے اور یہ محکمہ کے انتظامی درخواست پر تجویز پیش کی گئی تھی۔ اس کا مقصد ایمرجنسی سروسز کے انتظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔















