بھارت: گاڑی پر 3400 بوسے، لڑکے پر جرمانہ عائد

مدھیہ پردیش میں لڑکی نے بوائے فرینڈ کی گاڑی پر 3400 بوسے بنا ڈالے، پولیس نے لڑکے پر جرمانہ کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت: گاڑی پر 3400 بوسے، لڑکے پر جرمانہ عائد

مدھیہ پردیش: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت میں محبت کے انوکھے اظہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کی گاڑی کو 3400 لپ اسٹک بوسوں سے سجا دیا۔

واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں گاڑی کی منفرد حالت نے راہگیروں کو حیران کر دیا۔ پولیس بھی اس معاملے پر متوجہ ہو گئی۔

ٹریفک حکام نے گاڑی کو تحویل میں لے کر مالک پر 5500 بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا۔

سوشل میڈیا پر گاڑی کی تصاویر وائرل ہوئیں، صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ کچھ نے اسے محبت کا انوکھا انداز کہا۔

واضح رہے کہ محبت کے اس سرپرائز نے پولیس کارروائی کی شکل اختیار کر لی، جو لوگوں کے لیے حیران کن ثابت ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں