اسپین کے بونیول میں لا ٹماٹینا فیسٹیول میں 22 ہزار سے زائد افراد کی شرکت، عالمی سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔
ویلنشیاء: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسپین کے قصبے بونیول میں لا ٹماٹینا فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں 22 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور ٹماٹروں کی بوچھاڑ کی۔
تہوار کے دوران تقریباً 165 ٹن ٹماٹر استعمال کیے گئے۔ سفید کپڑے پہن کر آنے والے افراد گلابی اور سرخ رنگ میں نظر آنے لگے۔
منتظمین نے بتایا کہ اس سال تقریب میں 40 فیصد شرکا مختلف ممالک سے آئے تھے۔ پولیس نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا۔
یہ تہوار اسپین کی ثقافت کا اہم حصہ بن چکا ہے۔ دنیا بھر سے سیاح اس میں شرکت کرتے ہیں، جس سے اسپین کی سیاحت کو فروغ ملتا ہے۔
یاد رہے کہ لا ٹماٹینا کی ابتدا 1945 میں ہوئی تھی۔ یہ تہوار ہر سال اگست کے آخری بدھ کو منعقد ہوتا ہے اور عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔















