سانحہ پمز کی انکوائری میں سنگین غفلت کا انکشاف، سی ڈی اے کی رپورٹ نظرانداز

تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری میں پمز اسپتال کی سنگین غفلت کا انکشاف، سی ڈی اے کی وارننگ کو نظرانداز کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ پمز کی انکوائری میں سنگین غفلت کا انکشاف، سی ڈی اے کی رپورٹ نظرانداز

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سانحہ پمز کی تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری میں سنگین غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔ پمز انتظامیہ نے دسمبر میں جاری سی ڈی اے کی رپورٹ کو نظرانداز کر دیا۔

سی ڈی اے نے پمز اسپتال میں سیفٹی آلات پر سنگین سوالات اٹھائے تھے۔ اسپتال میں فائر فائٹر آلات پرانے اور ناقص الارم سسٹم موجود تھا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے سی ڈی اے کا پمز کو لکھا لیٹر سیل کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بھی بیان ریکارڈ کروایا۔

یہ معاملہ اہم ہے کیونکہ سی ڈی اے نے پمز انتظامیہ کو بڑے سانحہ کے رونما ہونے کا الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال میں فائر بریگیڈ کے عملے کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 4 افسران نے تحریری بیانات جمع کروائے۔

دیگر متعلقہ خبریں