بل گیٹس کا اے آئی کے اثرات پر تشویش کا اظہار، ملازمتوں کی حفاظت کا مطالبہ

بل گیٹس نے اے آئی کی ترقی کے باعث ملازمتوں کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومتوں کو تیار رہنے کی تلقین کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بل گیٹس کا اے آئی کے اثرات پر تشویش کا اظہار، ملازمتوں کی حفاظت کا مطالبہ

نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے حوالے سے تشویشناک پیشگوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی کی ترقی کے باعث کئی ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔

بل گیٹس نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ حکومتوں کو اے آئی کے اثرات کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص شعبوں میں ملازمتوں کو انسانوں کے لئے مختص کیا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ اے آئی کے لئے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی سے قومی سلامتی، تعلیم اور صحت سمیت کئی شعبے متاثر ہو سکتے ہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اے آئی کے تعلیمی اثرات پر بھی خدشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بل گیٹس نے ماضی میں بھی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے پیشگوئیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگلی دہائی میں اے آئی ٹیکنالوجی دنیا کے بیشتر کاموں کے لئے انسانوں کی جگہ لے لے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں