مصنوعی ذہانت کے ذریعے دہشتگردوں کو خطرناکa ہتھیار بنانے کا خدشہ، عالمی امن کے لیے خطرہ

ٹیک اگینسٹ ٹیررازم کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اوپن ویٹ اے آئی ماڈلز دہشتگردوں کو حیاتیاتی ہتھیار تیار کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مصنوعی ذہانت کے ذریعے دہشتگردوں کو خطرناک ہتھیار بنانے کا خدشہ، عالمی امن کے لیے خطرہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) مصنوعی ذہانت کے ذریعے دہشتگردوں کو خطرناک ہتھیار بنانے میں مدد ملنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر تجربہ کار انتہاپسندوں کے لیے معلومات تک رسائی آسان ہوسکتی ہے۔

ٹیک اگینسٹ ٹیررازم کی تحقیق کے مطابق اوپن ویٹ اے آئی ماڈلز کی ڈاؤن لوڈنگ سے حیاتیاتی ہتھیار تیار کرنے میں معاونت مل سکتی ہے۔ یہ ماڈلز پیچیدہ حملوں کے لیے خطرناک ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ بعض اے آئی ماڈلز کی مقامی استعمال کی نگرانی مشکل ہے، ان میں حفاظتی پابندیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ یہ ماڈلز بدنیت افراد کو معاونت فراہم کر سکتے ہیں۔

یہ معاملہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ حساس معلومات اور حیاتیاتی مواد تک رسائی محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے مؤثر رکاوٹیں اور سزائیں یقینی بنانا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں