عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں عروج پر، پاکستان بھر میں چراغاں اور جلوس

عید میلادالنبیؐ کی تقریبات میں ملک بھر میں چراغاں، جلوس اور محافل نعت کا انعقاد، حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عید میلادالنبیؐ کی تیاریاں عروج پر، پاکستان بھر میں چراغاں اور جلوس

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں پاکستان بھر میں زور و شور سے جاری ہیں۔ ہر شہر میں چراغاں کیا جا رہا ہے اور خوشیوں کا اظہار ہے۔

ملک بھر میں کل بروز بدھ عید میلادالنبیؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اور سیرت النبیؐ پر سیمینارز و محافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا۔

رات کو مساجد میں میلاد اور درود و سلام کی محافل ہوں گی جہاں علماء کرام نبی کریمﷺ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالیں گے۔

سرکاری و نجی عمارتیں، مساجد، بازار اور گلی محلے سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے جگمگا رہے ہیں۔ عاشقان رسول مختلف ماڈلز بنا کر عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور نیاز تقسیم ہوگی۔ علماء کرام کا کہنا ہے کہ نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل ہی کامیابی کی راہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں