حکومت کا 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ وصول، مالی سال کے پہلے ماہ میں اضافہ

جولائی 2026 میں حکومت نے 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت حاصل کی، جس میں قرض اور گرانٹ شامل ہیں۔ جون کے مقابلے میں 81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ وصول، مالی سال کے پہلے ماہ میں اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) مالی سال 2026 کے پہلے ماہ جولائی میں حکومت نے 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت حاصل کی۔ اس میں 74 کروڑ 46 لاکھ ڈالر قرض اور ایک کروڑ 83 لاکھ ڈالر بطور گرانٹ شامل ہیں۔

اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں ملنے والی بیرونی معاونت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 214 ارب 99 کروڑ روپے کے برابر ہے۔ ان میں 209 ارب 88 کروڑ روپے قرض اور 5 ارب 10 کروڑ روپے گرانٹ شامل ہیں۔

گزشتہ سال جولائی 2025 کے مقابلے میں اس جولائی میں بیرونی مالی معاونت میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم جون 2026 کے مقابلے میں 81 فیصد کمی دیکھی گئی۔ جون میں حکومت کو 4 ارب ڈالر سے زائد مالی معاونت ملی تھی۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی 2026 میں دوطرفہ ممالک نے ایک کروڑ 96 لاکھ ڈالر جبکہ عالمی اداروں نے 25 کروڑ 28 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے 34 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا گیا۔

یاد رہے کہ عالمی بینک نے 13 کروڑ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 5 کروڑ 91 لاکھ ڈالر قرض دیا۔ چین نے جولائی میں 14 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا گارنٹی شدہ قرض فراہم کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں