خنجراب پاس کے ذریعے پاک چین تجارت میں اضافہ، برآمدات کو نئی وسعت

خنجراب پاس کے ذریعے بڑھتی تجارت پاکستانی مصنوعات کو چین اور وسطی ایشیا کی وسیع منڈیوں تک لے جا رہی ہے، جس سے برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خنجراب پاس کے ذریعے پاک چین تجارت میں اضافہ، برآمدات کو نئی وسعت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) خنجراب پاس کے ذریعے پاک چین تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پاکستانی مصنوعات کی چین اور وسطی ایشیائی ممالک کی منڈیوں تک رسائی میں وسعت آ رہی ہے۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران خنجراب پاس سے چین سے درآمدات پر 15 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل ہوا۔ جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ ریونیو 13.67 ارب روپے تھا۔

پاکستان کسٹمز حکام کے مطابق خنجراب پاس کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو 2.8 ارب روپے مالیت کی پاکستانی مصنوعات بھی برآمد کی گئیں۔ ٹی آر آئی نظام کے تحت برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خنجراب پاس کے ذریعے برآمد کی جانے والی مصنوعات میں جراحی سامان، ملبوسات، چاول، چمڑے کی مصنوعات، اور دستکاری شامل ہیں۔ مؤثر جانچ پڑتال سے اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خنجراب پاس پاکستان کے لیے چین اور وسطی ایشیا کی وسیع منڈیوں تک رسائی کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ اس سے ملکی مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں رسائی بڑھنے کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں