عمران خان کی صحتیابی پر افسردگی، طلال چوہدری کا پی ٹی آئی پر طنز

عمران خان کی صحتیابی کے بعد پی ٹی آئی میں افسردگی کا ماحول، طلال چوہدری نے طنز کیا ہے کہ پارٹی حکومت سے بدلہ لینا چاہتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی صحتیابی پر افسردگی، طلال چوہدری کا پی ٹی آئی پر طنز

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صحتیابی پر کسی نے شکر ادا نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ افسردہ اور غصے میں ہیں اور کہتے ہیں کہ حکومت سے بدلہ لینا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ علاج کے لیے بیمار ہونا ضروری ہے۔ اگر کوئی بیمار نہیں تو زبردستی علاج کی خواہش کا مطلب این آر او لینے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نہ کوئی ڈیل ہے نہ ہی کوئی ڈھیل، یہ سب پی ٹی آئی کی بنائی ہوئی کہانیاں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے بارے میں طلال چوہدری نے کہا کہ مولانا اپوزیشن اسپیشلسٹ ہیں اور اپوزیشن کو حزب اختلاف کا کردار سکھا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا اہم کردار رہا ہے۔ اس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں