پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کے لیے اے آئی مترجم متعارف، فوری معلومات کی فراہمی

برطانیہ کے تعاون سے ‘SILA’ کا مقصد سماعت سے محروم افراد کو ہنگامی معلومات فراہم کرنا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی کنیکٹ ہئیر نے یہ نظام تیار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کے لیے اے آئی مترجم متعارف، فوری معلومات کی فراہمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی مترجم ‘SILA’ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں بروقت معلومات پہنچا کر قیمتی جانیں بچانا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا ہے کہ برطانیہ نے ‘سونو ٹیک’ کے منصوبے میں تعاون کیا ہے۔ یہ منصوبہ سماعت سے محروم افراد سمیت شہریوں کے لیے وارننگ سسٹم فراہم کرتا ہے۔

یہ نظام ٹیکنالوجی کمپنی کنیکٹ ہئیر نے تیار کیا ہے، جبکہ جی ایس ایم اے پاکستان اور یوفون بھی منصوبے کی معاونت کر رہے ہیں۔

برطانوی نمائندے نے ڈیوا میں سماعت سے محروم طلبہ کے لیے اے آئی مترجم ‘SILA’ کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا۔ طلبہ نے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھا۔

یاد رہے کہ اس منصوبے کا مقصد سماعت سے محروم افراد کو ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کی بروقت معلومات فراہم کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں