عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 1 کروڑ 52 لاکھ سے زائد افراد کی عمرہ ادائیگی

جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق عمرہ سیزن میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا، جس میں مردوں کی تعداد 56.4 فیصد ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا، سعودی عرب

ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا ہے۔ جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق مجموعی عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار 767 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اندرون ملک کے عمرہ زائرین کی تعداد 9.5 ملین رہی ہے۔ ان میں مردوں کی تعداد 56.4 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ہے۔

جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے بتایا ہے کہ سعودی معتمرین کی تعداد 28.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 ہے۔ معتمرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027 رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عمرہ سیزن کے دوران دنیا بھر سے لاکھوں زائرین سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ یہ سیزن روایتی طور پر ربیع الاول سے شروع ہوتا ہے اور رمضان تک جاری رہتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں