پاکستان میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پر پابندی کی بحث، ہائی کورٹ میں درخواست

پاکستان میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہوئی ہے۔ درخواست میں بچوں کی عمر کی تصدیق اور سائبر بلنگ کے تحفظ کے لئے قانون سازی کا مطالبہ شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پر پابندی کی بحث، ہائی کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) دنیا کے کئی ممالک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بعد پاکستان میں بھی اس موضوع پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کیا جائے۔ اس کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

درخواست میں عدالت سے بچوں کی عمر کی تصدیق کے نظام متعارف کروانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ بچے سائبر بلنگ اور نقصان دہ مواد کا شکار ہو رہے ہیں۔

درخواست میں بچوں کے ڈیجیٹل حقوق اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذمہ داریاں عائد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ یہ درخواست شہری وقاص ناصر نے اپنے وکلا کے ذریعے دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا، ملائیشیا اور دیگر ممالک میں پہلے ہی ایسی پابندیاں نافذ ہو چکی ہیں۔ انڈونیشیا اور برازیل میں بھی حالیہ اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ یورپ میں قانون سازی جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں