بھارتی انفلوئنن نے 8 ہفتوں میں 9 کلو وزن کم کیا، روٹین شیئر

تانیا سنگھ نے 8 ہفتوں میں 9 کلو وزن کم کرنے کے بعد اپنی ڈائٹ اور ورزش کی روٹین شیئر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی انفلوئنسر نے 8 ہفتوں میں 9 کلو وزن کم کیا، روٹین شیئر

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا سنگھ نے 8 ہفتوں میں 9 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی روزانہ کی ڈائٹ اور ورزش کی روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔

تانیا سنگھ کا وزن 75 کلو سے کم ہو کر 66 کلو ہو گیا۔ انہوں نے فوری نسخوں کے بجائے مستقل مزاجی، متوازن غذا اور باقاعدہ جسمانی سرگرمی اختیار کی۔

تانیا دن کا آغاز چار اُبلے انڈوں سے کرتی ہیں اور جم میں ٹریڈمل، اسٹرینتھ ٹریننگ اور جسمانی ورزش کرتی ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں روٹیاں، بھنڈی، راجما، اور سبزیوں کے ساتھ انڈے کی بھُرجی کھاتی ہیں۔

رات کے کھانے میں روسٹڈ چکن، پیاز اور ہری چٹنی کھاتی ہیں۔ ورزش کے ساتھ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کا ہدف پورا کرتی ہیں اور گالف بھی کھیلتی ہیں۔

یاد رہے کہ وزن کم کرنے کی رفتار ہر فرد میں مختلف ہو سکتی ہے، اس لیے اپنی جسمانی ضروریات کے مطابق ڈائٹ اور ورزش کا روٹین اپنانا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں