ملک اس وقت مکمل پیمانے کی معاشی، عسکری اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہا ہے، مسعود پزشکیانْ

ایران کے صدر پزشکیان نے کہا کہ ملک مکمل پیمانے کی جنگ کا سامنا کر رہا ہے، مگر ایران نے مزاحمت کے ذریعے خود کو منوایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک اس وقت مکمل پیمانے کی معاشی، عسکری اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہا ہے، مسعود پزشکیانْ

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مکمل پیمانے کی معاشی، عسکری اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا کہ ایران کو وینزویلا بنانے کی کوشش کی گئی، مگر ایران نے مزاحمت اور اتحاد کے ذریعے خود کو ایک طاقت کے طور پر منوایا۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ دشمن معاشرے میں تقسیم اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایران تقسیم، تنازعات اور انا پرستی سے بچنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم کی غیر معمولی کامیابی ہے کہ ایران مکمل جنگ میں ہے اور ہم مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

صدر نے اعتراف کیا کہ ملک کی معیشت کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، جس پر حکومت شرمندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی معیشت پر سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں، مگر ہم عوام کی خدمت کرنے کے لیے کھڑے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ حکومت ایران کو معاشی اور سکیورٹی بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ایران ایسے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایران کو بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا ہے، جس نے ملک کی معیشت کو متاثر کیا ہے۔ امریکہ نے ایران پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے، مگر ایران اپنی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں